Programs & Services
Women's Services
Birthing Services - Caring for Baby and You
خطرے کی علامات براۓ اطفال
خطرے کی وہ کون سی علامات ہیں جس سے پتہ لگے کہ بچے کے ساتھ کوئی مسلئہ ہے؟
طبی امداد طلب کريں اگر:
- آپ کے بچے کو 38 ڈگری سینٹی گریڈ (4۔100 ڈگری فارن ہائٹ) یا اس سے زیادہ کا بخار ہے۔
- آپ کے بچے کو سانس لینےمیں کوئی دشواری ہے۔
- آپ کے بچے کی جلد پیلی ہے یا زیادہ پیلی ہو رہی ہے۔
- آپ کے بچے کی آنکھوں کا سفید حصہ پیلا ہے
- آپ کا بچہ صحیح غذا نہں لے رہا یا غذا سے انکاری ہے۔
- آپ کا بچہ سوتا رہتا ہے اور اسے جگانا مشکل ہوتا ہے۔
- آپ کا بچہ زیادہ پریشان کر رہا ہے۔
- آپ نے اپنے بچہ کی ناف کی نال سے آتی ہوئی ناخوشگوار بو محسوس کی ہے یا سبزی مائل پیلی رطوبت کا رسنا دیکھا ہے
- آپ کے بچے نے اپنی عمر کی مناسبت سے کم ڈائیپر گیلے کیۓ ہیں یا کم پاخانہ کیا ہے
خطرے کی علامات براۓ والدہ
خطرے کی وہ کون سی علامات ہیں جو یہ بتائیں کہ میرے (ماں) ساتھ کوئی مسلئہ ہے؟
طبی امداد طلب کريں اگر:
- ۔آپ کو 38 ڈگری سینٹی گریڈ (4۔100 ڈگری فارن ہائٹ) سے زیادہ بخار ہے،سردی محسوس ہوتی ہے یا طبیعت ٹھیک نہیں
- چھاتی (چھاتیوں) میں بڑھتا ہوا درد ہے، سرخ ہیں یاگلٹی محسوس ہوتی ہے۔
- اندام نہانی سے خون یا رطوبت کا اخراج ،جس کی گندی بو ہے ۔
- آپکی اندام نہانی سے ، آلوچہ یا بڑا سائز کے گاڑھےخون کا اخراج ہو رہا ہے۔
- پیٹ کے چیرے کی سوجن، بڑھتی ہوئی نرمی یا اس سے خون یا رطوبت رسنا۔
- آپکی اندام نہانی سے بدبودار خون یا رطوبت کا رسنا۔
- سوجن زدہ ٹانگ (ٹانگیں)، جن میں درد ہے، سرخ ہیں یا چھونے سے گرم محسوس ہوتی ہیں۔ رونے کے دورے یا مزاج ميں تیزی سے تبدیلی جو کہ اختیار سے باہر محسوس ہے۔
- اپنے آپ کو یا بچے کو نقصان پہنچانےکے خیالات۔
٭٭٭ خاص٭٭٭ اگر آپ کا خون زیادہ بہہ رہا ہو ( ایک گھنٹے میں ایک سے زیادہ پیڈ گیلا ہو) تو فورا" قریبی ہسپتال کے ایمرجینسی کيئر سینٹر جائیں۔
متن کے مطابق نقل
(PDF: 43 KB)



